اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

858,373FansLike
9,986FollowersFollow
564,600FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

مولا جٹ کی انڈیا میں رونمائی کے امکانات روشن

ہاکستان اور دنیا بھر میں دھوم مچانے کے بعد مولا جٹ اب بھارت میں بھی اپنا جادو جگانے کیلئے تیار ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مولا جٹ بھارتی سینماؤں میں 23 دسمبر کو ریلیز کی جا سکتی ہے، اب بھارتی شائقین بھی پاکستانی سپر ہٹ پنجابی فلم کا لطف اٹھا سکیں گے۔

اگر فواد خان کی مولا جٹ بھارت میں ریلیز ہو جاتی ہے تو اس کا مقابلہ رنویر سنگھ کی نئی آنے فلم ”سرکس” سے ہو گا، جسے روہیت شیٹھی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی اور کامیاب فلم کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، فواد خان اور حمزہ علی عباسی کی فلم دنیا بھر سے دو سو کروڑ کمانے والی فلموں کی کلب میں شامل ہو گئی ہے، مولا جٹ اب تک کی پاکستان کی مہنگی ترین فلم بھی ہے۔

پنجابی فلم مولا جٹ کو بلال لاشاری نے نئے انداز میں بنا کر اس شاہکار کہانی کو ٹریبیوٹ دیا ہے۔