اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

876,964FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

روپالی گنگولی کی سیاست میں انٹری، نریندر مودی کی پارٹی میں شمولیت

ممبئی، بھارتی ڈراموں میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ روپالی گنگولی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے متاثر ہوکر ان ہی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

اداکارہ نے لوک سبھا کے انتخابات کے دوران دہلی میں واقع پارٹی ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی اور بیان جاری کیا۔

روپالی گنگولی نے اپنے جاری کردہ بیان میں بھارتی وزیراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیے اور کہا کہ ان سے متاثر ہو کر سیاست میں قدم رکھنے کا سوچا۔

نریندرمودی کا کام کرنے کا طریقہ اور جس طریقے سے وہ بھارت کو ترقی کیجانب لے گئے ہیں، وہ قابل ستائش ہے، یہی میں نے محسوس کیا اور اسی لیے میں آج بی جے پی کا حصہ بنی ہوں۔

urdu news today

اداکارہ کا کہنا ہے کہ ہر بھارتی شخص کو نریندر مودی کی ’فوج‘ میں شامل ہونا چاہیے تاکہ ملک کے لیے کچھ کر سکیں، یہی میں نے محسوس کیا اور اسی لیے میں آج بی جے پی کا حصہ بنی ہوں۔