اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

بلوچستان ہائی کورٹ :اعظم سواتی کیخلاف درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم

بلوچستان ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے بھر میں درج تمام ایف آئی آرز ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان کے مختلف تھانوں میں 5 ایف آئی آر درج کی گئی تھیں۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف صوبے کے مختلف اضلاع کچلاک، حب، ژوب میں 5 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

اعظم سواتی کے بیٹے نے اپنے والد کے خلاف مقدمات ختم کرنے کی درخواست بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر کی تھی۔