اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,443FansLike
9,987FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

ہمارے ساتھ رہنا ہے تو پرویز الٰہی کوپنجاب اسمبلی توڑنی پڑے گی، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری نےخبردار کرتے ہوئے کہا کہ (ق)لیگ کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلی تحلیل کرنا چاہتی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ( ق) لیگ نے ہماری جماعت کے ساتھ چلنا ہے تو ہر صورت پنجاب اسمبلی توڑنی پڑے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ (ق )لیگ کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ تحریک انصاف اسمبلی تحلیل کرنا چاہتی ہے،اب (ق) لیگ نے فیصلہ کرناہے الیکشن میں پی ٹی آئی کے اتحاد کے ساتھ جانا ہے یا کسی اور طریقے سے۔

انہوں نے کہا وفاقی حکومت نہ مانی تو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کرا دیں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومتوں کے ساتھ عام انتخابات میں گئے تو پی ڈی ایم کو امیدوار بھی نہیں ملیں گے۔