ملتان ٹیسٹ: ڈیببیو میچ کے پہلے ہی اوور میں ابرار احمد کے ہاتھوں زیک کرولی بولڈ

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 16 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز اسپنر ابرار احمد نے اپنے پہلے اوور میں زیک کرولی کی وکٹ حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا کھاتا کھولا۔انگلش اوپنر 37 گیندوں پر صرف 19 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ابرار احمد نے انہیں بولڈ کیا۔


مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 44 رنز بنالیے ہیں جبکہ پچ پر اولی پوپ اور بین ڈکٹ موجود ہیں۔

اظہر علی ، نسیم شاہ اور حارث رؤف ان فٹ ہونے کے بعدملتان ٹیسٹ کی پلیئنگ الیون میںشامل نہیں ہیں۔ ان کی جگہ ٹیم میں محمد نواز ، فہیم اشرف اور ابرار احمد کو شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں لیام لیونگسٹن کی جگہ مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیاگیا ہے جبکہ بین فوکس کی جگہ اولی پوپ وکٹ کیپنگ کریں گے۔