اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

862,282FansLike
9,986FollowersFollow
565,000FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

جنرل باجوہ کو کبھی باس نہیں کہا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم تھا تو کبھی جنرل باجوہ کو باس نہیں کہا۔

لاہور میں یو ٹیوبرز سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ نئے آرمی چیف کو پرانے آرمی چیف کی پالیسیوں کو لے کر نہیں چلنا چاہیے، جنرل فیض کو آرمی چیف بنانے کا کبھی نہیں سوچا تھا ان کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ سلیمان شہباز کی واپسی این آر اوٹو کا حصہ ہے، معاشرہ اس وقت تک تگڑا نہیں ہوتا جب تک انصاف نہ ہو۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پرویز الہٰی نے مجھ پر مکمل اعتماد کیا ہے جیسا میں چاہوں گا ویسا کریں گے، پہلے بھی نیب اسٹیبلشمنٹ کے ماتحت تھا، صرف کمزوروں پر ہاتھ ڈالتا رہا، دو خاندانوں نے اداروں کو کمزور کیا۔

عمران خان نے کہا کہ مذہبی انتہاپسندی کو روکنے کا طریقہ لوگوں کو دین کی معلومات دینا ہے، مجھ پر حملے کا ڈھائی ماہ پہلے پلان بنایا گیا، پلاننگ کے ذریعے آڈیوز کو ریلیز کیا گیا۔