اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,303FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

ملتان ٹیسٹ: ابرار احمد کا انگلینڈ کے خلاف وار، ڈیبیو میچ میں 7 شکار

ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف مشکلات کا شکار۔

دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز 9 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنالیے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کیلئے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے انگلش ٹیم کے 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی۔


زیک کرولی 19، بین ڈکٹ 63، اولی پوپ 60، جو روٹ 8، ہیری بروک 9، کپتان بین اسٹوکس 30، ول جیکس 31 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، زاہد محمود نے اولی روبنسن اور جک لیچ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں، ابرار احمد آج ڈیبیو کریں گے جبکہ نسیم شاہ اور اظہر علی کی جگہ فہیم اشرف اور محمد نواز کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔