اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی جو واپس کردی، پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی جو واپس کردی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی، مونس الہٰی اور حسین الہٰی کی زمان پارک میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل سے متعلق عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی ٰکو ساتھ بٹھا کر فیصلے کا اعلان کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت تھی جو واپس کردی۔عمران خان نے مخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ افواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے،ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی و معاشی بحران کے خاتمے کے لیے اقتدار چھوڑ رہے ہیں۔ آج عوام کو واضع لائحہ عمل دے دوں گا۔ ق لیگ اتحادی ہے اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔