اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,697FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

لاہور:پارک میں برقعہ پہن کر آنےوالا نوجوان مالیوں کے ہتھے چڑھ گیا

گریٹر اقبال پارک میں برقعہ پہن کر محبوبہ کو ملنے گیا نوجوان مالیوں کے ہتھے چڑھ گیا۔

دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق یہ برقعہ پوش نوجوان پارک میں اپنی محبوبہ کا انتظار کر رہا تھا، جسے فیملی کے ساتھ وہاں آنا تھا۔

لڑکی اوراس کی فیملی کے آنے سے پہلے پارک کے مالیوں کو اس نوجوان کی چال ڈھال دیکھ کر شک پڑ گیا اور جب انہوں نے نوجوان سے بات کی تو ان کا شک یقین میں بدل گیااورانہوں نے اس کا برقعہ اتروا کر اسے زدوکوب کیا اور پھر پولیس کو بلا کر اسے گرفتار کروا دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ رواں ماں کے آغاز میں گوجرانوالہ میں پیش آیا تھا جہاں لڑکی کے محلے داروں نے برقعہ پہن کر اسے ملنے آئے نوجوان کو پکڑ کر پیٹ ڈالا تھا۔