اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

877,292FansLike
9,999FollowersFollow
568,500FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان اب ساری زندگی زیر اعظم نہیں بن سکتے، شرجیل میمن

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ عمران پہلی اور آخری بار وزیر اعظم بنے اب وہ دوبارہ کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔

کراچی میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان میں سچ سننے کی جرأت نہیں اس لیے اپنے دور میں چینل مالکان کو گرفتار کروایا اور میڈیا کے اشتہارات بند کیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے مخالفین کا کبھی بُرا نہیں سوچتی اور تنقید کو برداشت کرتی ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹ نے ہمیشہ آمروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اسمبلی نہیں توڑے گا، عمران کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور ہیں، عمران خان کی روزی روٹی پنجاب حکومت سے چل رہی ہے اور اُن کے اتحادی خود بول رہے ہیں کہ عمران خان کا کوئی کردار نہیں ہے۔