اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خان سچ بولتا ہے تو سب کو برا لگتا ہے، یاسمین راشد

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد سب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

لاہور میں تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے استفسار کیا کہ پی ڈی ایم عوام سے ڈر رہی ہے، یہ الیکشن سے کتنی دیر بھاگیں گے؟انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں الیکشن نہ ہوں، ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں، عمران خان سچ بول رہا ہے اور وہ سب کو برا لگتا ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے مزید کہا کہ آخری سانس تک لڑوں گی، یہ ملک چوروں پر نہیں چھوڑوں گی۔انہوں نے کہا کہ سب مفرور واپس آرہے ہیں، آخری مفرور کو بھی بلایا جارہا ہے، ان کو پتا ہے کہ چند دن کی بہار ہے، اگلے سال سارے چوہے بھاگ جائیں گے۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ پہلے سب نے کہا اسمبلیاں تحلیل کر دیں، جب عمران خان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کر رہا ہوں تو ان کی کانپیں ٹانگنے لگ گئیں۔