اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,193FansLike
9,988FollowersFollow
565,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

عمران خان حکومت سے باہر ہیں تو چیخیں کیوں مار رہے ہیں،سعد رفیق

وفاقی وزیر ریلوے اور ہوابازی سعد رفیق نے استفسار کیا ہے کہ عمران خان حکومت سے باہر ہیں تو حوصلے سے کام لیں، چیخیں کیوں مار رہے ہیں؟

لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ بدقسمتی سے ملک کی سیاست میں گالم گلوچ کا کلچر آگیا ہے، لانے والوں کو معلوم تھا کہ یہ گالم گلوچ والے لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں گالیاں دے کر اپنا راستہ بنالیں گے انہیں پتا ہو راستہ نہیں بنے گا، اب تجربے نہیں ہونے چاہئیں، فیصلے لوگوں کو کرنے دیں۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ عمران کے لچّھن مخالفین کو رگڑا لگانا تھا، ہم پی ٹی آئی کی حکومت کو مانتے نہیں تھے لیکن ہم نے کوئی سازش نہیں کی، ہم نے اختلاف کیا۔انہوں نے استفسار کیا کہ عمران خان اب اگر حکومت سے باہر ہیں تو حوصلے سے کام لیں، چیخیں کیوں مار رہے ہیں؟ اسمبلیاں توڑنا کوئی بچوں کا کھیل ہے؟

وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اسمبلی میں واپس آئیں اور وہاں آکر اختلاف کریں، الیکشن کروانے کا معاملہ دھمکیوں اور گالیوں سے حل نہیں ہوگا، سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا، بات کرنا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اختلافات ضرور رکھیں، سیاست دان اب اپنی ذمے داری سمجھیں، 75 سال میں کبھی مارشل لاء آجاتا ہے کبھی مارشل لاء کی سوچ والے لوگ آتے ہیں۔