بھارت؛چورسرنگ بناکر بینک سے ایک کروڑ مالیت کا سونا لے اڑے

لکھنؤ: بھارتی ریاست اترپردیش میں چوروں نے بینک کے لاکرز والے حصے تک پہنچنے کے لیے 10 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی سرنگ کھود دی اور بآسانی سونا چرا کر فرار ہوگئے۔

بینک منیجر حسب معمول آفس پہنچے تو لاکرز کھلے پائے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور 1.8 کلو گرام سونا غائب تھا جس کی مالیت ایک کروڑ بنتی ہے۔ فوری طور پر پولیس کو طلب کیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے بینک کے برابر میں خالی پلاٹ سے 10 فٹ لمبی اور 4 فٹ چوڑی سرنگ کھودی اور لاکرز تک پہنچے اور صفایا کردیا۔ چوروں نے کیش کا لاکرز بھی توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے جس میں 32 لاکھ روپے تھے۔

بینک منیجر نے اپنے بیان میں بتایا کہ یہ زیورات 29 شہریوں کے تھے جنھوں نے بینک سے قرضہ لینے کے لیے سونا جمع کرایا تھا۔