اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

849,746FansLike
9,981FollowersFollow
562,100FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بدبو پھیلانے والے پودے کے باعث پارک بند

امریکا میں ایک تفریحی مقام کو بدبو دار پودے کی وجہ سے عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

امریکی ریاست ایریزونا میں قائم کاسا گرینڈے روئنس نیشنل مونیومنٹ میں اسٹنک نیٹ نامی اس پودے کی وجہ سے نیشنل پارک کے تفریحی مقام کو 30 اپریل تک کے لیے بند کیا گیا ہے۔

زرد رنگ کی پتیوں اور پتلے ہرے تنے والا اسٹنک نیٹ پھول دو فٹ تک بڑا ہوسکتا لیکن اپنے اندر جلتے ہوئے ربر سے مشابہت رکھنے والی بھرپور بدبو رکھتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پودا سانس کے ساتھ جلد کے سنگین مسائل کا سبب بن سکتا ہے۔

پارک انتظامیہ عوام سے اس پودے قریب نہ چلنے یا اس پر قدم رکھنے سے بچنے کی درخواست کر رہی ہے تاکہ اس پودے کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

urdu news today

انتظامیہ کے مطابق اسٹاف تفریخی مقام کو عوام کے لیے جلد از جلد کھولنے کے لیے کام کر رہی ہے لیکن اس کے دوبارہ کھلنے میں یکم مئی تک کا وقت لگ سکتا ہے۔