اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مجھے الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ،ابھی میرا سٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہے۔

لاہور میں اپنی رہائش گاہ زمان پارک میں صحافیوں سے ملاقات میں کہا کہ ملک پر اس وقت قبضہ گروپ کا راج ہے۔جب تک قانون کی حکمرانی نہیں ہو گی ملک کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب قوانین میں ردو بدل کر کے 1100 ارب روپے کے کریشن کیسز ختم کر دئیے گئے۔

سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے دور حکومت میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ورکنگ ریلیشن کچھ اچھا نہیں رہے۔ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے فیصلوں کا نتیجہ ہے کہ آج ملک ڈیفالٹ کے قریب پہنچ چکا ہے۔

سا بق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ نے ان کے خلاف امریکا میں لابنگ کی ۔حسین حقانی کی مدد لے کر امریکا کے سامنے ان کو برا بنا کر پیش کیا گیا۔ امریکا کویہ باور کرایا گیا کہ میں ان کے خلاف ہوں جبکہ جنرل باجوہ امریکا کا حامی ہے۔