اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اسٹیبلشمنٹ میں ابھی بھی عمران خان کے سہولت کار موجود ہیں ، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ابھی بھی اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگر اداروں میں عمران خان کے سہولت کار موجود ہیں ۔

لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اگر وقت پر الیکشن ہوئے تو کسی بھی ادارے میں عمران خان کاکوئی سہولت کار نہیں بچے کا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک سیلاب کی تباہ کاریو ں سے دو چار ہے جبکہ عمران خان اپنی ضد پر اڑا ہے۔عمران خان صرف اپنی ضد پوری کرنا چاہتا ہے ا ن کو ملک کے مسائل کی کوئ پرواہ نہیں ۔جمہوریت کی ترقی کو روکنے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے ہر دو سال بعداسمبلیاں ٹوٹ جاتی تھیں ۔ اب اسمبلیاں مدت پوری کر رہیں ہیں ۔ جمہوریت کا تسلسل تب ہی آگے بڑھے کا جب حکومتیں اپنی مدت پوری کریں اور الیکشن وقت پر ہوں ۔