اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

حکومت نے واپس آنے والے طالبان پر توجہ نہیں دی جو دہشت گردی کی وجہ بنے،عمران خان

عمران خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے افغانستان سے واپس آنے والے طالبان پر توجہ نہیں دی جو دہشت گردی کی تازہ لہر کی وجہ ہے۔

ترکی کے اسکالرز اور طلبا سے آن لائن گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی طالبان اور افغانی طالبان میں فرق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سوویت یونین کے خلاف جنگ میں افغان طالبان کا ساتھ پاکستانی پشتونوں نے دیا۔ اس وقت ان سے کہا گیا کہ یہ جہاد ہے کیونکہ یہ بیرونی حملہ آوروں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ نائن الیون کے بعد امریکہ کے معاملے میں انھیں منع کیا کہ یہ دہشت گردی ہو گی۔ اس لیے وہ پاکستان کے خلاف ہو گئے۔حتی کہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں بھی لوگ پاکستان کے خلاف ہو گئے ۔ جو ٹی ٹی پی کہلاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس وقت بھی کسی کی جنگ کا حصہ بننے کی مخالفت کی تھی۔ اس معاملے میں پاکستانی حکومت کو نیوٹرل رہنا چاہیے تھا۔