اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,652FansLike
10,000FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کورونا کا خطرہ، امریکا نے چین پر پابندیاں لگا دیں

کورونا کا خطرہ بڑھنے کے بعد امریکا نے بھی چین پر پابندیاں لگا دیں، اٹلی، جاپان، ملائیشیا، تائیوان اور بھارت کے بعد اب امریکہ نے چین سے آنے والے مسافروں کے حوالے سے سخت اقدامات کیے ہیں۔

امریکہ نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے کووڈ ٹیسٹ لازم قرار دے دیا ہے، امریکی محکمہ صحت نے بیان دیا ہے کہ فضائی مسافروں کو روانگی سے دو دن پہلے کورونا ڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا، جن لوگوں کا پرواز سے 10 دن پہلے مثبت نتیجہ آئے گا وہ منفی ٹیسٹ کے نتائج کی بجائے کرونا سے صحت یاب ہونے کی دستاویزات فراہم کر سکتے ہیں۔

امریکہ کے مطابق وہ صورتحال کی نگرانی کے ساتھ ضرورت کے مطابق اپنے رد عمل کو ایڈجسٹ کرے گا۔

دوسری جانب چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے اپنی سرحدیں دوبارہ کھول رہا ہے، بیجنگ کا موقف ہے کہ کورونا وائرس کے قوانین کو ’سائنسی‘ بنیادوں پر لاگو کیا جانا چاہیے لیکن کچھ ممالک اور میڈیا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔