اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تحریک انصاف کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کی اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کے وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی۔ملاقات میں پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے تحریک انصاف کی جانب سے ممبران قومی اسمبلی کے اجتماعی استعفے منظور کرنے کی درخواست مسترد کردی۔

انہوں نے کہا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کے حوالے سے قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔استعفوں کیلئے تمام ممبران کو انفرادی طور پر بلایا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ سیاست میں دروازے بند نہیں ہوتے، سیاست دانوں میں رابطے ہونے چاہیے۔