اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نیب:اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بحال کر دئیے گئے

نیب نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے منجمند اثاثے اور بینک اکاؤنٹس بحا ل کرنے کا حکم دے دیا۔

نیب کی جانب سے لاہور کی ضلعی انتظامیہ کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے ہیں ۔

خبروں کے مطابق لاہور کے علاقہ گلبرگ 3 میں واقع ہجویری ہاوس کی سپرداری بھی ان کے حوالے کر دی گئی ہے۔دوسری جانب بینک اکاؤنٹس کی بحالی کا مراسلہ بھی انتظامیہ کو بجھوا دیا گیا ہے۔

مراسلے کے مطابق اسحاق ڈار کے بینک الفلاح کے اکاؤنٹ میں 50 کروڑ79 لاکھ 48 ہزار روپے موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ دیگر بینکوں میں موجود اکاؤنٹ بھی بحال کر دئیے جائیں گے۔