اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

صدر مملکت نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر اعتراضات اٹھا دئیے، بل بغیر دستخط واپس

صدر مملکت ڈکٹر عارف علوی نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل پر اعتراضات اٹھانے کے بعد بل گورنمنٹ کو واپس بھیج دیا۔

صدر مملکت نے بل آرٹیکل 75(بی ) ون کے تحت واپس بجھوایا۔صدر مملکت کا موقف ہے کہ بل کی منظوری سے بلدیاتی انتخابات مزید تاخیر کا شکار ہوں گے۔

صدر مملکت کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے باعث وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکے۔ایسے اقدامات سے انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی ۔وفاق کے ایسے اقدامات جمہوریت کے لیے درست نہیں ۔