محب مرزانے آمنہ شیخ سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی کر لی

پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار محب مرزا نے دوسری شادی کی تصدیق کر دی ۔

اداکار نے نجی ٹی وی نے ایک شو میں میزبان کی جانب سے شادی کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ "الحمدللہ زندگی میں اب اکیلا نہیں ہوں ،شادی ہو چکی ہے”

یاد رہے کہ محب مرزا نے 2005 میں اداکارہ اور ماڈل آمنہ شیخ سے شادی کی تھی جو کہ 2019 میں طلاق کے بعد ختم ہو گئی ، محب مرزا اور آمنہ شیخ کی ایک بیٹی بھی ہے۔

آمنہ شیخ نے 2020 میں دوسری شادی کی تھی 2021 میں ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی ۔