اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

843,468FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
181,482SubscribersSubscribe

کوئٹہ کے محمد جان 60 ویں بچے کے باپ بن گئے

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد جان کے ہاں گزشتہ روز 60 واں بچہ پیدا ہوا۔محمد جان کے ہاں بچے کے پیدائش کے بعد ان کے بچوں کے تعداد 55 ہو چکی ہے۔ ان کی 5 بچے فوت ہو چکے ہیں ۔

محمد جان جو کہ پیشہ ورانہ طور پر ایک میڈکل پریکٹیشنر ہیں جو کہ کوئٹہ میں ایک کلینک چلاتے ہیں ۔ انہوں نے 3 شادیاں کر رکھی ہیں اور چوتھی شادی کا بھی جلد ارادہ رکھتے ہیں ۔

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب رہائش پزیرمحمد جان کی پہلی شادی 1999 میں ہوئی تھی ۔ان کی سب سے بڑی بیٹی کی عمر 22 سال ہے۔

محمد جان اپنی 3 بیویوں اور 55 بچوں کے ساتھ ایک ہی گھر میں رہائش پزیر ہیں ۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے محمد جان کا کہنا تھا کہ وہ مزید شادی کرنے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں ۔ اللہ کے کرم سے 55 بچے صحت مند ہیں اور وہ اپنی نسل کومزید آگے بڑھانے کا ارادہ بھی رکھتےہیں ۔