عدلیہ میں مبینہ مداخلت: بلوچستان کی وکلاء تنظمیں بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد، عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے معاملے پر بلوچستان بار کونسل اور بلوچستان ہائیکورٹ بار نے بھی سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کردیں۔

بلوچستان کی وکلا تنظیموں نے اپنی درخواستوں میں سپریم کورٹ سے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے گائیڈ لائنز دی جائیں، جسٹس (ر) شوکت کے الزامات کی تحقیقات کے مؤقف کے حامی ہیں، حکومت کا قائم کردی کمیشن کالعدم قرار دیا جائے اور عدلیہ کے امور میں مداخلت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس سے پہلے اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے ججز کے خط کی تحقیقات کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عدالت عظمیٰ ہائیکورٹ ججز کے خط کی روشنی میں شفاف تحقیقات کرائے۔

نت ہاﺅس میں جشن، اور عابد رضا کوٹلہ کی خاموشی

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کیجانب سے عدلیہ میں خفیہ اداروں کیجانب سے مبینہ مداخلت کا الزام لگایا گیا تھا جبکہ ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھ کر مطالبہ کیا تھا کہ ہم جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے تحقیقات کرانے کے مؤقف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔