نت ہاﺅس میں جشن، اور عابد رضا کوٹلہ کی خاموشی

حلقہ PP 32 گجرات، صوبائی نشست پر چوہدری موسیٰ الٰہی کی بھاری اکثریت سے کامیابی کا نوٹیفیکش جاری ہوگیا اور چوہدری برادران نت ہاﺅس میں اپنے ہی خون کی شکست پر جشن منا رہے ہیں، چوہدری موسیٰ الٰہی نے اپنے خاندان کے بزرگ چوہدری پرویز الٰہی کو کیسے شکست دی؟ کیا چوہدری وجاہت حسین اپنے گریبان میں جھانک کر بتا سکتے ہیں کہ وہ اپنے خاندانی وقار کی توہین میں کس قدر آگے جا چکے ہیں؟ لیکن اگر وہ گریبان میں دیکھنا گوارا نہیں کرتے تو یہ وڈیو دیکھ لیں، جو دنیا دیکھ دیکھ کر چوہدری ظہور الٰہی خاندان کے سیاسی وقار اور کردار پر انگلیاں اٹھا رہی ہیں۔

حلقہ PP 32 ، میں ضمنی انتخابات سے پہلے ہر کوئی جانتا اور کہہ رہا تھا کہ افسر شاہی کے زیر سایہ، یہ الیکشن تو بس ڈرامہ ہے، ضمنی انتخابات کے ڈرامے پر کروڑوں روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے، افسر شاہی نے سلیکشن ہی کرنی ہے تو کر لیں، پاکستان بھر میں ضمنی انتخابات کے بعد تو کسی شک و شبے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی، ہر کوئی جان گیا ہے کی تانگے کی گھوڑی کی لگام افسر شاہی کے ہاتھ میں ہے، اور سواریاں اپنی قومی اور مذہبی غیرت سے بے پرواہ تانگے میں تالیاں بجا ر ہی ہیں۔

چوہدری موسیٰ الٰہی کہہ رہے ہیں کہ 45 ہزار ووٹ کی لیڈ چوہدری ظہور الٰہی سے محبت اور اعتماد کا نتیجہ ہے۔ لیکن کیا وہ جانتے ہیں کہ افسر شاہی کی غلامی میں انہوں نے اپنے خاندان کے وقار کے منہ پر کس زور کا طمانچہ مارا ہے۔

چوہدری موسیٰ الٰہی کی کامیابی پر ان کے چاہنے والے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں حالانکہ وہ جانتے ہیں کہ موسیٰ الٰہی کی جیت دراصل مسلم لیگ ق کی گجرات میں دائمی شکست ہے۔

گوجرانوالہ پولیس کی کاروائی چور گینگ کے 3 ارکان گرفتار

گجراتی یہ بھی جانتے ہیں کہ عابد رضا کوٹلہ کی خاموشی کی وجہ مسلم لیگ ق سے کسی خفیہ ملاقات کے سبب نہیں۔ عابد رضا کوٹلہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ خیالی پلاﺅ کھانے اور کھلانے والے عابد رضا کوٹلہ کو بخوبی جانتے ہیں۔

عابد رضا کوٹلہ کا پارٹی پالیسی سے اختلاف انکا حق ہے لیکن وہ آج بھی مسلم لیگ ن گجرانوالہ ڈویژن کے سالار ہیں، ان کی سیاست ذاتی مفادات سے بالا تر ہے، ان کی خاموشی ان کی سیاسی بصیرت ہے، دیواروں سے سر ٹکرانہ کوئی عقلمندی نہیں۔ حالات کی نزاکت جان کر سیاست کرنے والے ہمیشہ سر بلند ہوتے ہیں۔

ضمنی الیکشن سے قبل چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے چوہدری برادران اور مسلم لیگ کی قیادت کو خبردار کیا تھا، کہ میں کسی بھی صورت میں عام انتخابات میں شرمناک شکست سے دو چار چوہدری برادران کو گجرات پر مسلط نہیں ہونے دوں گا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کا ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے انوکھا اقدام

سابق ایم این اے ملک محمد حنیف اعوان کوٹلہ ڈیرے پر کوٹلہ برادران سے ملاقات میں ضلع گجرات کی سیاسی اور انتظامی صورت حال پر مشاورت کے بعد شہباز شریف سے سالار قافلہ کی ملاقات ہوئی اور ایک عزیز کی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے ناروے چلے گئے عابد رضا کوٹلہ یہ بھی بخوبی جانتے ہیں کہ دور حاضر کی حکمرانی میں سچائی جرم ہے اس لئے اگر انہوں نے وقتی طور پر خاموشی اختیار کر لی ہے تو یہ ان کی سیاسی بصیرت ہے، لگتا ہے کہ آ نے والے کل کو عابد رضا کوٹلہ اور ان کے ہم خیال ساتھی ضلع گجرات کی سیاست کے رخ کو تبدیل کر دیں گے۔

 

گل بخشالوی

چیف ایڈیٹر کھاریاں گزٹ