اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,650FansLike
9,984FollowersFollow
564,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

گوجرانوالہ پولیس کی کاروائی چور گینگ کے 3 ارکان گرفتار

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں ڈکیتوں، چوروں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

احکامات کے پیش نظر ایس پی سول لائن بلال محمود سلہری کی زیر قیادت، ڈی ایس پی پیپلز کالونی غازی عارف محمود خان کی زیرِنگرانی، ایس ایچ او صدر گوجرانوالہ انسپکٹر قیصر عباس نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث نیدو گینگ کے 3 ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے 4 لاکھ 82 ہزار روپے نقدی برآمد کر لیے۔

گرفتار کیے گئے ملزمان میں نوید عرف نیدو ولد محمد اشرف، حیدر علی ولد محمد منیر اور عابد علی ولد جمیل شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگ کے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے گوجرانوالہ اور اس کے مضافات میں روڈ رابری اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔

کراچی کے کچھ علاقوں میں موبائل فون سروس متاثر ہونا شروع

ملزمان نے مزید انکشاف کیا کہ وہ سنسان علاقوں میں آنے جانے والوں کو اسلحہ کے زور پر لوٹتے اور ایسے مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کے ہینڈل لاک توڑ کر موٹر سائیکلیں چوری کرتے۔ ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی جاری ہے۔

ڈکیتوں اور چوروں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کرنے پر علاقہ مکینوں کا پولیس کو زبردست خراج تحسین۔ اس موقع پر سی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیتوں، چوروں اور مجرمانہ ذہن رکھنے والے سماج دشمن عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے شہریوں کو امن کی فضا فراہم کریں گے۔

urdu news today