اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

بھارتی ریاست اترپردیش کا ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے انوکھا اقدام

بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹریفک حادثات سے بچنے کیلئے انوکھا اقدام اٹھایا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کمشنر نے کمرشل اور سرکاری بسوں کے ڈرائیورز کو حادثات میں کمی کیلئے گھر والوں کی تصاویر گاڑی کے ڈیش بورڈ پر لگانے کی ہدایت کی ہے۔

اترپردیش کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے حادثات میں کمی کیلئے نئی حکمت عملی اپنائی ہے اور اس سلسلے میں تمام ڈرائیورز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

ابوظہبی: بارش متاثرین کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کے مطابق گھر والوں کی تصاویر ڈیش بورڈ ریاست آندھرا پردیش سے لیا گیا ہے، جہاں اس سے پہلے اس عمل سے حادثات میں کمی دیکھنے میں آئی، محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ اس عمل سے ڈرائیورز کو اپنے گھر والوں کی یاد آتی رہے گی اور وہ ان کی خاطر محفوظ طریقے سے گاڑی چلائیں گے۔

urdu news today