کابل : فوجی ہوائی اڈے کے قریب دھماکہ ہلاکتوں کا خدشہ

کابل کے فوجی ہوائی اڈے کے قریب زور دار دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے تاہم دھماکے کی نوعیت اورزخمیوں اور ہلاکتوں کی تعداد کے متعلق اعدادو شمار کی تفصیلات نہیں دی گئیں ۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیموں اور علاقہ مکینوں نے زخمیوں اور لاشوں کو قریب اسپتالوں میں منتقل کیا۔

خبروں کے مطابق دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے اور عمارتوں میں تلاشی بھی لی جا رہے۔

یاد رہے کہ 2021 میں افغانستان میں طالبان کے کنٹرول کے بعد سے اب تک چینی شہریوں سمیت پاکستان کے سفارتی عملے کو بھی دہشت گردی کی کارروائیوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔