اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

توشہ خانہ سے توپ خا نہ تک کوئی چیز بھی عمران خان سے محفوظ نہیں رہی ، مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیرونی ایجنڈے نے سب برباد کر دیا۔آج توشہ خانہ سے لے کر توپ خانہ تک کوئی چیز بھی محفوظ نہیں ۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ میں جو لوگ اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہ رہے ہیں وہی سرکاری خزانے کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں کے وسائل عمران خان پر خرچ ہو رہے ہیں جبکہ عوام بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک کو اندھیرو ں میں ڈبو کر یہ پھر حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں ۔مخالفین ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کر رہے ہیں ،لیکن اتحادی حکومت کی کاوشو ں سے آج ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے بچ گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ ملکر ملک میں معاشی حالات کو بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جب تک ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہو گا ترقی ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکنو کریٹ سیٹ اپ کے حوالے سے کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں عوام عمران خان کی اصلیت جان چکے ہیں ۔