اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,110FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

مری اور شمالی علاقہ جات میں برف باری ، کوہساروں نےسفید چادر اوڑھ لی

مری سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے دوسرے روز بھی جاری ہے۔

آج آزاد کشمیر ،مری ، کالام ، ناران ،گلگت، سوات سکردوسمیت مالا کنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان کے زیادہ تر علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جو کہ کل تک جاری رہنےکا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفرنہ کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کی جانب سے بلوچستان میں بھی آئندہ 2 روز تک برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے ( پروونشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ) کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق بارش کا باعث بننے والی مزید ہوائیں مغربی بلوچستان میں داخل ہو رہی ہیں ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔