اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,719FansLike
9,986FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

میرا کام کھیلنا ہے کسی کوجواب دینا نہیں ،ذمہ داری کا علم ہے: بابر اعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ اپنی ذمہ داری کا علم ہے ،مجھے کسی کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں ۔

کراچی میں کیویز کے ساتھ ون ڈے سیرز کی ٹرافی کی رونمائی سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں جیت کے تسلسل کو قائم رکھنے کی کوشش کریں گے۔

کپتان کا کہنا تھا کہ ہر فارمیٹ کے لیے کمبی نیشن مختلف ہوتا ہے۔ون ڈے سیریز میں بہترین پلیئنگ الیون میدا ن میں اتاریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ میرا کام پاکستان کے لیے کھیلنا ہے،میراکام پاکستان کو جتوانا ہے۔مجھے اپنی ذمہ داری کا علم ہے۔کسی کو خوش کرنے کی ضرورت نہیں ۔میراکام کسی کو جواب دینا نہیں کرکٹ کھیلنا ہے۔

سرفراز احمد کے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جتنا صبر کیا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ،سینئر کھلاڑی مشکل وقت میں ہی کام آتا ہے۔