اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

844,117FansLike
9,979FollowersFollow
561,200FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسٹیبلشمنٹ نے سبق نہیں سیکھا،ملک جہاں کھڑا ہےاس میں باجوہ کا ہاتھ ہے،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے ماضی کی غلطیو ں سے سبق نہیں سیکھا۔ ملک آج جہاں کھڑا ہے اس میں جنرل (ر) باجوہ کا ہاتھ ہے۔

لاہو میں ویڈیو لنک کے ذریعے خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے ایک بار پھر سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کو آڑے ہاتھوں لیا۔عمران خان نے کہا کہ آج ملک کی جو حالت ہے 6 مہینے پہلے جب ہمیں اتار جا رہا تھا تب ہی بتا دیا تھا کہ ان سے ملک نہیں سنبھالا جائے گا۔

ان کاکہنا تھا ایک آدمی کے فیصلے سے وہ بحران آیا جس نے ملکی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔90 کی دہائی سے پہلے پاکستان بہت سے ملکوں سے آگے تھا۔ یہ کرپٹ خاندان ہم پر مسلط ہوا تو بھارت بھی ہم سے آگے نکل گیا۔

پاکستان کی تاریخ میں اتنا بڑا معاشی بحران کبھی نہیں دیکھا جو حالات آج دیکھ رہے ہیں ۔