اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

861,203FansLike
9,984FollowersFollow
564,900FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اب لوگ کسی بھی وقت 24 گھنٹے میں اپنے مسئلے مسائل یہاں آکر حل کروا سکتے ہیں، یہ مرکز 28 قسم کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میری میڈیا کے دوستوں سے بات ہوئی تو میں نے ان کو کہا کہ پولیس تھانوں کی ویڈیو بنالیں تاکہ بعد میں موازنہ کرنے میں آسانی رہے، مارگلہ کا ٹریک جو تھا اس میں حادثات ہورہے تھے تو اس کی پیٹرولنگ شروع کر دی ہے، چینی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ: وقار یونس کے 15 رکنی اسکواڈ میں کون شامل؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ ضروری کرائم کو کم کرنا ہے، اگر لاہور میں 30 فیصد کرائم کم ہوسکتا ہے تو یہاں بھی ہوسکتا ہے، اسلام آباد پولیس کی ٹیم بہت محنتی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کرپشن ختم کردیں گے مگر اس کو بہتر ضرور کریں گے۔

انہوں نے باور کروایا کہ میرا وزیر اعظم سے تعلق 25 سال کا ہے، وہ میرے بڑے بھائی ہیں، مجھے نہیں پتا لوگ کس طرح کی بات کرتے ہیں مگر ہمارا تعلق مضبوط ہے، میرا وزیر اعظم سے تعلق ہے وہ ایسا رہے گا، میرے لیے وزارت معنی نہیں رکھتی پر تعلق معنی رکھتا ہے۔