اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

883,718FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

یوکرینی فوجی کے سینے سے دستی بم آپریشن کے ذریعے نکال لیا گیا

یوکرینی ڈاکٹرز نے روس کے ساتھ جاری جنگ کے دوران زخمی ہونے والے ایک فوجی کے سینے سے دستی بم نکال لیا۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ دستی بم صحیح حالت میں تھا جسے بغیر پھٹے کامیابی سے باہر نکال لیا گیا۔

ڈاکٹر زکا کہنا ہے کہ دستی بم 28 سالہ فوجی کے سینے سے نکالا گیا، بم دل کے نیچے دبا ہوا تھا، البتہ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ فوجی جوان زخمی کیسے ہوا اوریہ آپریشن کب کیا گیا، خبروں کے مطابق آپریشن میجر جنرل ڈاکٹر اینڈری وربا نے کیا۔

ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ اپنی نوعیت کا ایک خاص کیس ہے جسے میڈیکل کی تاریخ میں لکھا جائے گا۔