اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

860,945FansLike
9,984FollowersFollow
564,800FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کو ہٹانے کے لیے کام کر رہے ہیں ،ترجمان طالبان حکومت

کابل: طالبان حکومت کے ترجمان ذبیع اللہ مجاہد کا کہنا ہے کہ حکومت خواتین کی تعلیم پر عائد پابندی کو عارضٰ طور پر ہٹانے کے لیے کام کر رہی ہے۔

اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی )(OIC) کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے بعدذبیع اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ میٹگ کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو تعاون جاری رکھنا چاہیے نہ کہ ہمارے داخلی معاملات میں دخل اندازی ۔ او آئی سی کی خواتین کی تعلیم کے حوالے سے تشویش سمھ سے بالا تر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت ان معاملات کو دیکھ رہی ہے اور خواتین کی تعلیم پر عائد پابندیوں کو ہٹانے کے لیے عارضی طور پر اقدامات کیے جا رہے ہیں ۔