اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

879,834FansLike
9,999FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

تیسرا ون ڈے : فخر زمان کی نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سینچری

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان نے کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف سینچری مکمل کر لی ۔

میچ کے آغازپر ہی اوپنر شان مسعود دوسرے اوور میں ہی بغیر کوئی رنز بنائے پولین لوٹ گئے ،بابر اعظم صرف 4 رنز کا ہی اضافہ کر پائے ،فخر زمان نے 122 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 101 رنز بنائے اور رن آوٹ ہو گئے ۔محمد رضوان 77 جبکہ حارث سہیل 22 رنز بنانے کے بعد رن آؤٹ ہوئے ۔


اس سے قبل میچ کے آغاز پر کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میچ جیت کر سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

اوپنر امام الحق کی انجر ی کے باعث نائب کپتان شان مسعود کو ٹیم میں شا مل کیا گیا تھاجبکہ نسیم شاہ کی جگہ ٹیم میں محمدحسنین کھیل رہے ہیں ۔

پاکستان ٹیم میں شامل کھلاڑی

کپتان بابراعظم، شان مسعود، فخر زمان، محمد رضوان، حارث سہیل، آغا سلمان، محمد نواز، اسامہ میر، محمد وسیم، محمد حسنین اور حارث رؤف۔