اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پنجاب اسمبلی کی تحلیل کا معاملہ: گورنر پنجاب کاآج رات سمری پردستخط کرنے کا امکان

گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر مشاورت مکمل کر لی ،خبروں کے مطابق گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اسمبلی کی تحلیل کے معاملےپر قانونی ماہرین اور اتحادی جماعتوں کی قیادت سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ گورنر پنجاب آج رات ہی سمری پر دستخط کر دیں گےجس کےبعد پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے گی ۔

یاد رہے کہ گزشتہ رات وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کی تھی۔گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی تحلیل ایک جمہوریت پسند انسان کے لیے مشکل فیصلہ ہے۔تمام آئینی معاملات کو دیکھ کر سمری پر دستخط کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک آئینی عمل ہے۔اسمبلی تحلیل ہونے کے 90دن کے اندر انتخابات کرانے ہوں گے،رمضان بھی آ رہاہے۔ رمضان سے پہلے انتخابات کرانا جلدہو جائے گا۔