اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

881,956FansLike
10,001FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہوں گے،الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر سندھ حکومت کی درخواست کورد کر دیا، سخت سکیورٹی میں کراچی اور حیدر آباد میں الیکشن کل ہی کرائے جائیں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کل بروز اتوار 15 جنوری کو ہی کرائے جائیں گے۔انتخابا ت کے لیے سخت سکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انوار کا کہنا ہے کہ الیکشن کل ہی کرائے جائیں گے پولنگ کے سامان کی ترسیل کا کام شام 4 بجے تک مکمل کر لیا جائے گا۔کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی نہیں ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ کراچی کی عوام کو مبارکباد دیتا ہوں ،حکومت سندھ اور اتحادی میدان میں آئیں پتہ چل جائے گا کون کتنا پاپولر ہے۔فیصلہ عوام کرے گی ،کوئی بھی تذبذب شکار نہ ہو کل کراچی کی عوام ووٹ ڈالنے گھروں سے نکلیں ۔

شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ حکومت سندھ پہلے ہی الیکشن کرانے کو تیار تھی ،تحریری فیصلے کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کریں گے۔