خیبر پختونخوا اسمبلی آج تحلیل کی جائے گی ، محمود خان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا(کے پی کے) محمود خان کہنا ہے کہ آج صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی جائے گی ،اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج ہی گورنر کو ارسال کر دی جائے گی ۔

وزیر اعلیٰ کا کہنا ہے کہ آئندہ دو تہائی سے حکومت بنائیں گے۔صورتحال غیر یقینی ہے، عجیب حالات پیدا کر دیے گئے ہیں ،انہیں معلوم نہیں اس سب کے پیچھے کون ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹے اور گندم کی قیمت پر ہر کوئی بحث کر رہا ہے، ایک مسخرہ جو کہتا تھا مہنگائی ہے آج وہ کہا ں ہے۔آج کوئی اسے بتائے کہ مہنگائی کہاں پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی ادارے اور پولیس جانیں دے کر دہشت گردی کا مقابلہ کر رہیں ہیں ۔آج فاٹا اور کے پی کے کے فنڈز روک دیے ہیں ،وفاق فنڈ نہیں دے گا تو عوام کو ریلیف کہاں سے دیں ؟

ان کا کہنا تھا کہ یہ مہنگائی ختم کرنے آئے تھے لیکن صرف اپنے کیسز ختم کروا رہے ہیں ،ہمارے پاس جتنے وسائل ہیں اس مطابق حالات کو ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ، تحریک انصاف کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی ۔ہم حالات کو ٹھیک کریں گے۔