اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,507FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

میئر کے لیے تحریک انصاف کے علاوہ تمام پارٹیوں سے بات ہو سکتی ہے،سعید غنی

پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ احتجاج تمام سیاسی جماعتوں کا حق ہے،ایم کیو ایم کا احتجاج جائز ہے، میئر کے لیے تحریک انصاف کے علاوہ تمام پارٹیوں سے ساتھ بات ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں تاریخی فتح ملی ہے۔ سب کر ساتھ میئر کے لیے بات ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کی فتح نے ثابت کر دیا کہ گزشتہ جنرل انتخابات میں پیپلز پارٹی کامینڈیٹ چوری کیا گیا۔آئندہ عا م انتخابات میں کراچی سے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستیں بھی جیتیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا میئر کا امیدوار اپنا ہی الیکشن نہیں جیت سکا۔ہم نے کوشش کی کہ ایم کیو ایم الیکشن میں حصہ لے ،بائیکاٹ ان کا جمہوری حق ہے۔چاہتے ہیں کہ عوام کے منتخب کیے ھئے نمائندے 5 سال تک عوام کے مسائل کے لیے کام کریں ۔