اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

884,864FansLike
9,999FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

نومبر کے بعد آزاد حکومت وجود میں آئی ،جنرل باجوہ اور جنرل فیض کے بعد سہولت کاری میں کمی ہوئی، جاوید لطیف

وفاقی وزیر جاوید لطیف نے لند ن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی حکومت کو ابھی 2 ماہ ہوئے ہیں 8 ماہ نہیں ۔

لندن میں نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد (ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے وفاق وزیر کا کہنا تھا کہ 23 نومبر کے بعد حقیقی معنوں میں ایک آزاد حکومت کا قیام مکمل ہوا۔اداروں کی سہولت کاری نومبر کے بعد کم ہوئی ۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی قانون سے ماورا نہیں ہونا چاہیے۔نواز شریف پارٹی کے سربراہ ہیں وہ کسی بھی وقت کسی کو بھی مشاورت کے لیے طلب کر سکتے ہیں ۔ہماری حکومت کے دوران بھی میرے خلاف مقدمات درج ہوئے۔