اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,597FansLike
10,001FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

عمران خا ن گرفتار ہوا تو اس کی تصویر الیکشن لڑے گی،شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمرا ن خان نے تحریک عدم اعتماد ک دنوں میں کہا تھا اسٹیبلشمنٹ کے چکروں میں نہیں پڑنا۔10 ماہ ہو گئے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ۔جب میںنے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں مجھے کسی نے تنگ نہیں کیا۔

لند ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ہمسائے میں بیٹھ کر پریس کانفرنس کر رہا ہو ں۔یہاں بیٹھے کیا کر رہے ہیں ؟ آ جائیں پاکستان ۔یہ خود کو یہاں رکھ کر اپنے آپ کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں تیسرا غریب آدمی آٹے کی لائن میں لگا مر گیا۔میں یہ نہیں کہتا کہ ہمارے دور میں مہنگائی نہیں تھی ، میں تب بھی کابینہ میں کہتا تھاکہ کوئی چینی مافیا کا چور بیٹھتا ہے۔

انہوں نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ (ن) لیگ کی جو سیاسی قبر تیار ہو رہی ہے اس کے قل نواز شریف پڑھائیں گے۔عمران خان سمیت مجھے بھی یہ یقین تھا کہ ہمارے ساتھ ہاتھ نہیں ہو گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ بغیر تاخیر الیکشن کی طرف جانا ہو گا، چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی الگ نہیں ہیں ۔