حکومت کی سب سے بڑی کامیابی پاکستان کو پراجیکٹ عمران خان سے پاک کرنا ہے،مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہمیشہ پاکستان کو مشکل سے نکالا ہے،ملک کو سب سے بڑے فرن ایجنٹ اور فتنے سے نجات دلائی ۔

مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ اتحادی حکومت کی سب سے بڑی کامیابی ملک کو پراجیکٹ عمران خان سے پاک کرنا ہے۔


انہوں نے کہا کہ عمران پراجیکٹ نے ملک کودیوالیہ کی طرف دھکیلا۔

مریم اورنگزیب نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 4 سال تک ملک مہنگائی کی تباہی میں دھکیل کر آج الیکشن الیکشن کی رٹ کیوں لگا رکھی ہے۔عمرا ن صرف 2018 میں ملک پر مسلط ہونے والے الیکشن کی بات کر سکتے ہیں الیکشن نہیں لڑ سکتے۔