اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

885,569FansLike
9,999FollowersFollow
569,000FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

فرنٹ مین کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ لگانے سے بہتر ہے،نواز شریف یا زرداری کوبنا دیں:اسد عمر

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ کے فرنٹ مین کو نگران وزیر اعلیٰ لگانے سے بہتر ہےکہ پردہ اٹھائیں اور نواز شریف یا آصف زرداری کو وزیر اعلیٰ لگا دیں ۔

ٹوئٹر پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ پہلے ہی کہہ چکے اگر الیکشن کمیشن نے غیر جانبدار وزیر اعلیٰ کا انتخاب نہیں کیا تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کے حوالے سے پارلیمانی کمیٹی کے 2 ارکان پہلے ہی اعتراض الیکشن کمیشن کو جمع کرا چکے ہیں ۔

یاد رہے کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے کسی ایک نام پر اتفاق رائے نہ ہونے پر نگران وزیر اعلیٰ کا معاملہ 6 رکنی پالیمانی کمیٹی میں گیا تھا جہاں پر بھی اتفاق رائے کا فقدان ہی رہا۔ اب معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس ہے، الیکشن کمیشن کے پاس نگران وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے صرف آج رات 12 بجے کا وقت ہے۔