اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

863,962FansLike
9,990FollowersFollow
565,200FollowersFollow
188,369SubscribersSubscribe

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا معاملہ،وزیر اعظم نے واقعے کو انتہا پسندی اور گھناؤنا فعل قرار دے دیا

سوئیڈن میں ڈنمارک کے ساستدان کی جانب سے قرآن پاک کے نسخے کی بے حرمتی کا واقعہ سامنے آیا جس کی وزیر اعظم شہباز شریف نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے واقعے کو گھناؤنا فعل قرار دیتے ہوئے ٹوئٹر پیغا م میں لکھاکہ انتہاپسندی کے واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کا لبادہ مسلمانوں کےمذہبی جزبات کو مجروح کرنے کے لیے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں جا سکتی ۔


دفترخارجہ کے ترجمان نے بھی مزمتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے مذہبی جزبات کو ٹھیس پہنچانا رائے کی آزادی میں نہیں آتا۔