ڈیفالٹ کا خطرہ توٹل لیکن4 ماہ میں جو حکومت نے کیا وہ افوس ناک ہے،مفتاح اسماعیل

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھنے میں تاخیر ہوئی جس کے باعث گردشی قرضوں میں اضافہ ہوا۔آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ بیٹھنے سے ڈفالٹ کا خطرہ تو ٹل گیا لیکن افوس کہ جو گزشتہ 4 ماہ میں حالات پیدا ہو ئے نہیں ہونے چاہیے تھے۔

کوئٹہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ زیاد ہ تر حکومتی ادارے اس وقت نقصان کر رہے ہیں ۔پاکستان کا قرضہ بڑھ کر 51 ہزار ارت تک پہنچ چکا ہے۔حکومت کو گردشی قرضوں کا حل نکالنا ہو گا۔پاکستا ن کو رواں برس 21 ارب ڈالر کا قرض واپس کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خوشی ہوئی پاکستان دوبارہ آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھا ہے ،بنگلی دیش جس طرح آئی ایم ایف کے ساتھ بیٹھااس طرح معاملات کو دیکھنا چاہیے تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور بے روزگاری سے پورا پاکستان بری طرح متاثر ہواملک کے 80 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔