اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

880,387FansLike
9,998FollowersFollow
568,800FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

اپنے بیان پر قائم ہوں ،آصف زرداری ہتک عزت کے دعویٰ کا شوق پورا کر لے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کے متعلق دیے گئے بیان پر قائم ہوں پیچھے نہیں ہٹوں گا، آصف زرداری شوق سے ہتک عزت کا کیس کرے۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سےبات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہتک عزت کا دعویٰ وہ کرتے ہیں جن کی اپنی کوئی عزت ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسمبلیاں تحلیل کرنامیری بہترین حکمت عملی تھی ۔ اس عمل سے حکومت اب بند گلی میں جا چکی ہے۔اسمبلیاں تحلیل نہ ہوتی تو انہوں نے الیکشن نہیں کرانے تھے۔90 روز میں انتخابات نہ کرائے گئے تو یہ آئین شکنی ہو گی ۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم میں حصہ لوں گا، ابھی میرا آخری چیک اپ رہتا ہے،جیسے ہی ڈاکٹرز اجازت دیں گےمہم کاآغاز کر دوںگا۔