اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

855,985FansLike
9,985FollowersFollow
564,300FollowersFollow
183,255SubscribersSubscribe

پٹھان فلم کا کھڑکی توڑ کاروبار، KGF2،باہو بلی اور دنگل کو پیچھے چوڑ دیا

شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھا ن نے امریکا میں ریکاڈکاروبار کرتے ہوئے ، باہو بلی اور دنگل کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یش راج پروڈکشن کی شاہ رخ خان کے ساتھ بنائی گئی آخری فلم ”زیرو“میں ناکامی کے بعد اب شاہ رخ اور یش راج کے بینر نے پوری دنیا میں دھوم مچا دی ہے جو کہ بالی ووڈ فلموں کے کم بیک کے لیے ایک اچھا قدم سمجھا جا رہا ہے۔

خبروں کے مطابق فلم آٹھویں روز بھی اچھے کاروبار کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 کروڑ کما کر300 کروڑ سے زائد آمدنی کی صف میں شامل ہو چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹھان نے نہ صرف بھارت بلکہ سعودی عرب میں ایک ملین ڈالر اور امریکا میں 10 ملین ڈالر کا ریکارڈ کاروبار کیا ہے۔پٹھان ابھی تک بین االاقوامی طور پر 28 ملین ڈالر سے زائد کا کاروبار کر چکی ہے۔

مجموعی طور پر فلم ابھی تک 664 کروڑ روپے کا بزنس کر چکی ہے۔