اوپن مارکیٹ ریٹس

ہمیں فالو کریں

882,887FansLike
10,000FollowersFollow
568,900FollowersFollow
191,068SubscribersSubscribe

غریب عوام کے لیے نعرے بازی کافی نہیں ،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان کا کہنا ہے کہ غریب عوام کے لیے صرف نعرے بازی کافی نہیں ،15 روپے والی دوائی اب 100 روپےمیں ملے گی۔

نور عالم خان پبلک قومی اسمبلی میں اسحاق ڈار کی جانب سے منی بجٹ پیش کرنے کےدوران کہا کہ عوام لوڈ شیڈنگ سے مر رہی ہے، واپڈا کے افسران ٹھنڈے کمروں میں بیٹھے ہیں ۔واپڈا افسران کو 1300 یونٹس مفت ملتے ہیں ،یہ سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان

ان کا کہنا تھا کہ کہا جا ررہا ہے کہ قرضے معاف کیے جا رہے ہیں ، اگر اقرضے معاف کیے جا رہے ہیں تو سیلاب زدگان کے کیوں نہیں ؟

نور عالم خان نے کہا کہ اگر آپ ٹیکس لگا رہے ہیں تو غریب کوئی سہولت بھی تو دیں ۔غریب کے لیے بجلی مہنگی نہ کریں ۔15 ہزار روپے تنخواہ والا بجلی کے کیسے ادا کرے گا۔