جیل بھرو تحریک کےآغاز پر پہلے خود گرفتاری دوں گا،عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ حکومت چاہتی ہے مجھے نا اہل کر کے گرفتار کیا جائے، جب جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گا سب سے پپہلےخود گرفتاری دوں گا۔

لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا اعلان نہ کرکے حکومت آئین کی کھلی خلاف ورزی کر رہی ہے، ہم نےالیکشن کے لیے اپنی حکومتیں قربان کر دیں ۔الیکشن نہ ہوئےتو ملک دیوالیہ ہو جائے گا۔

عمران خان نے کہا جب جیل بھرو تحریک کا آغاز ہو گا تو میں سب سے پہلے گرفتاری دوں گا۔آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے تو عدالتوں کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہوتا۔مریم نواز سوشل میڈیا کے ذریعے عدالت پر دباؤ ڈال رہی ہیں ۔ مریم نواز نے چیف جسٹس پر جانبدار ہونے کا الزام لگایا،ان سے کوئی کیوں نہیں پوچھ رہا؟

جنرل باجوہ نے مان لیا رجیم چینج انہوں نے ہی کیا تھا، عمران خان

جنرل (ر) باجوہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ انہوں نے مان لیا رجیم چینج کیا گیا۔باجوہ کے دور میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئیں ۔جنرل باجوہ نے تسلیم کیا کہ وہ کال ریکارڈز کرتے تھے۔کوئی آرمی چیف کیسے اپنے وزیر اعظم کی کال ریکارڈ کرا سکتا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ نیب کا ادارہ جنرل (ر) باجوہ کے زیر اثر تھا،جنرل باجوہ نے امریکا کے حق میں بیانات دیےاور روس کی مخالفت کی ۔وہ کہتے تھے امریکا خوش نہیں ، میں روس کے معاملے پر نیوٹرل رہنا چاہتا تھا۔